Type Here to Get Search Results !

بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر شاہد آفریدی کی ٹوئٹ


 

بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر شاہد آفریدی کی ٹوئٹ

ویب ڈیسک 24 جولائی ، 2023  

یہ کام ایسے کیا جاتا ہے، پاکستانی ٹیم کو ٹائٹل جیتتے دیکھنے کا مزہ آگیا، پوری فیلڈ میں کھلاڑیوں کے اندر زبردست جذبہ دیکھا: سابق کپتان__فوٹو: ٹوئٹر

یہ کام ایسے کیا جاتا ہے، پاکستانی ٹیم کو ٹائٹل جیتتے دیکھنے کا مزہ آگیا، پوری فیلڈ میں کھلاڑیوں کے اندر زبردست جذبہ دیکھا: سابق کپتان__فوٹو: ٹوئٹر

ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی جس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیغام جاری کیا۔


ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ 'یہ کام ایسے کیا جاتا ہے، پاکستانی ٹیم کو ٹائٹل جیتتے دیکھنے کا مزہ آگیا، پوری فیلڈ میں کھلاڑیوں کے اندر زبردست جذبہ دیکھا'۔


ساتھ ہی سابق کپتان نے بھارت اے کے خلاف شاندار سنچری کرنے والے طیب طاہر سے متعلق کہا کہ 'طیب طاہر کی سنچری دیکھنے کا بھی خوب مزہ آیا، اوپنرز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کے شاندار آغاز نے بھی پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا'۔




شاہد آفریدی نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ اپنے اسی جذبے کو جاری رکھیں اور مستقبل میں مزید ٹائٹل جیتتے رہیں۔


واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو بڑے مارجن سے شکست دیکر ایمرجنگ ایشیا کپ کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔


سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت اے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستان شاہیز نے طیب طاہر کی شاندار سنچری اور صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کی ففٹیز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 352 رنز اسکور کیے۔



شاہینز نے بھارت اے کو کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا: چیئرمین ذکا اشرف


پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 64 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم پہلی وکٹ گرنے کے بعد بھارت کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔


سوائے ابھیشیک شرما اور کپتان یش دھل کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹک سکا، دونوں نے بالترتیب 61 اور 39 رنز اسکور کیے۔


پاکستان شاہینز کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں بھارت اے کی ٹیم 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح پاکستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ 128 رنز سے جیت لیا۔ 




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.